بدھ 15 مئی 2024 - 09:19
علامہ شبیر حسن میثمی کے بھائی کی نماز جنازہ/  مذہبی، قومی و ملی شخصیات کی شرکت

حوزہ / علامہ شبیر حسن میثمی کے بھائی مصدق حسین لاکھانی کی نماز جنازہ محفل شاہ خراسان کراچی میں ادا کر دی گئی۔‎

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، مرکزی سیکرٹری جنرل شیعہ علماء کونسل پاکستان علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی کے بھائی پاک محرم ایسوسی ایشن کے صدر جناب مصدق حسین لاکھانی کی نماز جنازہ حجت الاسلام والمسلمین آیت اللہ سید حسین مرتضی کی اقتداء میں محفل شاہ خراسان کراچی میں ادا کر دی گئی۔

نماز جنازہ میں دینی، قومی و ملی شخصیات اور ایرانی، عراقی ایمبیسیز کے نمائندگان نے بھرپور شرکت کی۔

نماز جنازہ میں مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی، مسئول شعبہ خدمت زائرین دفتر قائد ملت نجف اشرف مولانا مجیر محمد میثمی بھی موجود تھے۔

علامہ شبیر حسن میثمی کے بھائی کی نماز جنازہ/  مذہبی، قومی و ملی شخصیات کی شرکت

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .